اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر نے صفائ نصف ایمان ہے کا ٹویٹ کرکے پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔ اپنے ٹویٹ میں برطانوی سفیر نے نا صرف اس دینی فریضے کو لکھا بالکہ اس پر عمل بھی کر کے دکھایا اور کچرا اٹھانے کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایک اور جمعہ کی صبح اور ایک اور کچرے کا تھیلہ۔ پاکستانیوں نے برطانوی سفیر کی اس اسلامی معلومات کے ساتھ تصاویر پر خوشی کا اظہار بھی کئیا ہے تاہم کچھ افراد نے پاکستانیوں کو شرم بھی دلائ ہے کہ ایک غیر ملکی ہماری اسلامی تعلیمات سے آشنا ہو کر ہمارا ہی ڈالا ہوا گند صاف کر رہا ہے جو کہ ہمارے لئے باعث شرمندگی ہے۔
391