اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن)اب والدین کو گھر سےنکالنے پر اولاد کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ جبکہ والدین جب چاہیں اولاد کو گھر سے نکال سکتے ہیں۔ صدر پاکستان جناب عارف علوی نے تحفظ والدین آرڈینینس پر دستخط کر دئے۔ صدر کے دستخط کے بعد آرڈینینس آئن پاکستان کا حصہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطاطق صدر پاکستان نے تحفظ والدین آرڈینینس جاری کر دیا ہے جسکہ مطابق اولاد اگر والدین کو گھر سے بے دخل کرتی ہے تو ایک سال قید اور جرمانہ ہو گا۔ اگر والدین کرائے کے گھر میں بھی رہ رہے ہیں تب بھی اولاد انھیں گھر سے باہر نہیں نکال سکتی۔ آرڈینینس کے مطابق والدین جب چاہیں نافرمان اولاد کو ایک مہینے کے تحریر نوٹس پر گھر سے نکال سکتے ہیں۔ اس آرڈینینس سے یقینن معاشرے میں والدین کو مقام ملے گا اور اس معاشرتی برائ کا خاتمہ ہوگا۔
450