پشاور (سی ایل نیوزآن لائن) معروف پاکستانی کرکٹر اور سماجی کارکن شاہد خان آفریدی کا نماز پڑھتے فلسطینیوں پر اسرائلی حملے پر رقت آمیز پیغام۔ اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مسجد اقصٰی کی دیواریں فلسطینیوں کے خون سے اور میرا دل بے بسی کے آنسوؤں سے سرخ ہے۔ عالمی ضمیر بے حسی کی چادر میں لپٹا سو رہا ہے۔ شائد مسلمانوں کا لہو اس قدر بے توقیر ہے کہ اس پر نا کوئ آواز اٹھے گی نا کوئ مہم چلے گی۔
