439

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی زمین پر قبضہ کے لئے مکینوں پر فائرنگ۔ کئ افراد ہلاک

کراچی (سی ایل نیوز) بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے زمین پر قضہ حاصل کرنے کے لئے مکینوں پر سیدھے فائر کر دئے۔ فائرنگ سے کئ افراد ہلاک ہوگئے۔ فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود تاحال ادارے خاموش تماشائ۔ سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک فرد چلا چلا کر بول رہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن سیکورٹی انکی زمینوں پر قبضے کے لئے لوگوں پر شدید تشدد کررہی ہے ۔ اسی دوران شدید فائرنگ ہوتی ہے اور ایک شخص موقعے پر جاںبحق ہو جاتا ہے۔ بعد ازاں اردگرد موجود افراد پر بھی سیدھے فائر کھول دئے جاتے ہیں جس سے متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی ادارے یا حکومتی ترجمان کی طرف سے کیس قسم کا کوئ ایکشن سامنے نہیں آیا ہے۔ عوام میں اس حوالے سے شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف بھرپور مہم چلائ جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں