اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) اسلام آباد ایکسپریس وے پر شہری کا نوٹوں سے بھرا تھیلا سڑک پر گل کر کھل گیا جس سے نوٹ بکھر گئے۔ نوٹ دیکھتے ہی لوگوں نے اپنی سواریاں روکیں اور نوٹ سمیٹنے لگے جبکہ شہری بے بسی کی تصویر بنا اپنی جمع پونجی دیکھتا رہا۔ موقع پر موجود کچھ لوگوں نے نوٹ اکٹھے کر کے شہری کو واپس کر دئے مگر بیشترافراد نوٹ اکٹھے کر کے چلتے بنے۔
تاہم ٹوٹر پو موجود کچھ گھٹیا نام نہاد صحافی اس افسوسناک موقعے پر بھی مذاق سے باز نا آئے۔ ایک صحافی نے اس واقعے پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کئیا “مثبت رپورٹنگ، رمضان میں روزہ داروں نے اچانک رک کر سڑک سے کوڑا اٹھانا شروع کر دیا”۔