پیرس (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) فرانس نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی عائد کر دی۔ فرانسیسی حکام نے پولیس کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ ادھر فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے حق میں بیان دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی اس لئےلگائی گئ ہے تاکہ 2014 جیسی صورت حال پیدا نا ہو۔ واضح رہے کہ 2014 میں اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر تاریخ کا بدترین حملہ کئیا تھا اور سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ نصف سے زائد غزہ کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بنا دیا تھا جس کےخلاف فرانس بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔
639