931

میری شہادت کا وقت آگیا ہے۔ فلسطینی صحافی کا دردبھرا پیغام

غزہ (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) شائد میں اب شہید ہو جاؤں۔ یہ الفاظ ہیں فلسطینی خاتون صحافی آیا اسلیم کے۔ فلسطینی خاتون صحافی گزشتہ کئ روز سے اسرائیل کے غزہ پر حملوں سے لمحہ با لمحہ دنیا کو باخبر رکھے ہوئے ہیں اور اس معاملے میں اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کر رہی۔ گزشتہ کئ دنوں سے وہ اسرائلی حملوں کے براہ راست مناظر اپنے گھر کی چھت سے فلما کر دکھا رہی ہیں۔ تاہم اب انھوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی جہاز انکے گھر کے آس پاس کی عارات کو نشانہ بنا رہے ہیں جسے وہ برداشت نہیں کر پارہی ہیں کیونکہ اسرائیلی جہازوں کی گھن گرج اور عمارات پر بمباری کی دھمک کو وہ اب برداشت نہیں کرپارہی ہیں اور انھیں محسوس ہو رہا ہے کہ کسی بھی وقت وہ شہید ہو جائیں گی شائد اسرائلی جہازوں کی گھن گرج سے یا پھر انکے گھر کو ہی بم سے اڑا دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 25 رمضان المبارک کی رات سے نہتے فلسطینیوں پر حملہ کئیا ہوا ہے اور بے گناہ بچوں اور خواتین سمیت اب تیک 700 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ معصوم بچوں کی لاشیں دیکھ کر دنیا بھر کے افراد شدید غم میں ہیں مگر عالمی برادری سمیت تمام مسلم ممالک نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے جس سے اسرائیل کے حوصلے بلند ہیں۔ تاہم حماس نے اسرائیل پر 1000 سے زائد راکٹ داغے ہیں جس سے پورے اسرائیل میں جگہ جگہ تباہ ہوئ ہے اور درجنوں اسرائیلی موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں