بین الاقوامی (سی ایل نیوزویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو فلسطینیوں پر ظلم کرنے پر ساتھ دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کرکے انھیں کے ہاتھوں زلیل و رسوا ہو گئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹویٹ کی کہ وہ ان تمام ممالک کے مشکور ہیں جنھوں نے اسرائیل کے موقف کی تائد اور حمایت کی۔ اس ٹیوٹ پر اسرائیلی وزیر اعظم نے ساتھ دینے والے ممالک کے جھنڈے بھی لگائے۔ تاہم جھنڈے لگائے گئے بہت سے ممالک کے عوام نے کہا کہ آپکو کس نے کہا ہمارا ملک آپ کے ساتھ ہے؟ کیا آپ کا دماغ چل گیا ہے جو کسی بھی ملک کا جھنڈا اٹھا کر اپنی حمایت میں لگا دیا۔ صارفین نے اسرائیلی وزیر اعظم کو گوبر اور دیگر زلالت بھرے القابات سے نوازتے ہوئے کہا کہ اس فہرست سے انکا جھنڈا نکالا جائے، وہ ایک بچوں کے قاتل درندے کو سپورٹ نہیں کرتے۔
378