غزہ (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) اسرائیلی طیاروں نے آج غزا پر تاریخ بد ترین بمباری کر دی۔ بمباری میں ممنوعہ ہتھیاروں اور بموں کا بے دریغ استعمال کئیا گیا۔ یہ کارروائ اسرائیل نے او آئ سی اجلاس کے عین اگلے ہی دن کی ۔بتایا جا رہا ہے کہ گرائے گئے بموں میں فاسفورس بم شامل ہیں جنکا دھواں انسانی جسم کو جھلسا کر راکھ بنادیتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انھوں نے آج تک ایسے جدید اور مہلک ترین بموں کا استعمال دنیا میں کہیں نہیں دیکھا۔ اسرائلی بمباری میں غزہ کی پٹی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ پورے فلسطین میں بجلی اور انٹرنیٹ کے روابط منقطع ہو چکے ہیں اور 10000 سے زائد فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگیاں گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز او آئ سی کی ہنگامی اجلاس منتعقد کئیا گیا تھا جس میں محض اسرائیل پر لفظی گولا باری کر کے بعد ازان قرارداد پاس کر کے اجلاس ختم کر دیا گیا۔ اس پر پوری اسلامی دنیا کی عوام شدید غصے میں ہے اور شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔