اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی اور ٹوورازم زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے ٹوٹر پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ کہا ہےکہ جب کسی بڑے کا نام کسی سکینڈل میں آئے تو وہ انکوائری ختم ہونے تک عہدے پر نہیں رہ سکتا۔ لہٰذا جب تک میران نام راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل سے کلئر نہیں جاتا میں اپنے عہدے پر نہیں رہوں گا۔ میں پاکستان کی خدمت کرنے یہاں آیا ہوں اور اپنے وزیر اعظم کا ہر لحاظ سے ساتھ دوں گا۔
339