یروشلم (سی ایل نیوز وب ڈیسک) اسرائیل اپنی اوقات سے باہر۔ عالمی قوانین کی سرعام دھجیاں اڑانے لگ گیا۔ فلسطینیوں پر آگ برسانے کے بعد بھی خون آشام نیتن یاہو کی پیاس نا بجھی تو ایک اور عرب ملک پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر بمباری کی گئ ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے اس علاقے سے اسرائیل میں میزائل داغے گئے تھے جسکے جواب میں حملہ کئیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی فلسطین پر بمباری سے ابھی تک 300 فلسطینی شہید اور 50000 سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 500 سے زائد ہے جن میں 61 بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر حماس کی جوابی کارروائ میں 50 اسرائیلی جہنم واصل ہوچکے ہیں۔