379

امریکی صدر نے اسرائیل کوجدید ہتھیارفراہم کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن (سی ایل نیوز وب ڈیسک) امریکی صدر جو بائڈن نے اسرائیل کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی جریدے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کئیا جب اسرائیل معصوم فلسطینیوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے۔ ایسے میں بائڈن انتظامیہ نے جن ہتھیاروں کی منٖظوری دی ہے وہ انتہائ مہلک ہیں۔ ان ہتھیاروں میں بم اور میزائلز شامل ہیں۔ تاہم امید کی جارہی ہے کہ کانگریس ان ہتھیاروں کی منظوری نہیں دے گی کیونکہ واشنگٹن کی اسرائیل کی کھل عام حمایت پر پہلے ہی لوگ سیخپا ہیں۔ ایسے میں اسرائیل کو جدید ہتھیاروں ک فراہمی جلتی پر تیل کا کام کرے گی۔ لیکن امریکی صدر اسکی منظوری دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک ملعون اسرائیل کے حملوں میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 10000 سے زائد بے گھر ہیں اور اسرائیلی حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل نے غزا پر مسلسل بمباری کی ہے جس سے پورا شہر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں