پشاور (سی ایل نیوز آن لائن) پاکستان کے پسماندہ عالقے بنوں سے تعلق رکھنے والی سندس اسحٰق خواتین کے لئے اعلیٰ مثال بن گئ۔ سندس کی شادی ناکام ہوگئ مگر طلاق کے بعد ہمت ہارنے کی بجائے حوصلہ پکڑا اور سینکڑوں دوسری طلاق یافتہ لڑکیوں کی طرح خودکشی یا مایوسی کے دیگر راستوں کی طرف جانے کی بجائے مقابلے کا امتحان پاس کر لیا۔ سندس اسحٰق نے حال ہی میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
سندس بتاتی ہیں کہ انکی شادی خنادانی روایات کے مطابق انکے ایک کزن سے کر دی گئ تھی جو کچھ عرصہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوئ۔ شادی سے پہلے سندس نے پڑھائ جاری رکھنے کا وعدہ لیا تھا تاہم شوہر نے شادی کے بعد ایسا نا کرنے دیا۔ مگر طلاق کے بعد سندس نے حوصلہ پکڑا اور اپنا ٹوٹا ہوا تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کئیا۔ سندس کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میں اپنے بہن بھائیوں کی توقعات پر پورا اتری ہوں۔ والدین کو چاہئے کہ اپنی بیٹیوں پر اعتماد کریں تاکہ وہ انکے اعتماد پر پورا اتریں۔