422

مارننگ شو میں بے حیائ کے خلاف بولنے پر مہمان کو دھکے دے کر شو سے نکال دیا گیا۔

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بے حیائ کو روکنے پر نوجوان مہمان کو دھکے دے کر شو سے نکال دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے مارننگ شو میں لڑکے اور لڑکیاں اینکر کے کہنے پر اکٹھے بیہودہ ڈانس کر رہے تھے۔ شو میں مدعو ایک نوجوان مہمان باسط نے انکے ساتھ ڈانس کرنے سے انکار کر دیا۔ باسط نے کہا کہ یہ بے حیائ ہے اور وہ اس میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔ اس بات پر اینکر سمیت تمام دیگر مہمان مرد وخواتین طاسط کے ساتھ الجھ پڑے، اسے گالیاں دیں۔ ایک منہ پھٹ لڑکی نے باسط کو دھکے دے کر بولا اسے شو سے نکالا جائے۔ اینکر اور تمام دیگر مہمان غصے سے باسط پر پل پڑے اور اسے شدید برا بھلا کہا۔ عوام کی طرف سے باسط کے حق میں بولا جا رہا ہے اور مطالبہ کئیا جا رہا ہے کہ ایسے بے حیائ پر مبنی مارننگ شوز بند ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں