کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہوائ کمپنی ائر بلو کی طرف سے درجنوں کرونا مریضوں کو جعلی کرونا منفی رپورٹس بنا کر پاکستان لائے جانے کا انکشاف۔ سول ایوی ایشن حکام نے حکومت کو خط لکھ دیا۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ ائر بلو کی دوپروازیں مختلف تاریخوں میں باالترتیب 27 اور 24 کرونا مریضوں کو جعلی پی سی آر رپورٹس بنا کر پاکستان لائ۔ دونوں پروازیں پشاور میں اتریں۔ سول ایسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ان پروازوں میں آنے والے کرونا مریضوں سے یہ مرض دوسرے مسافروں کو بھی لگنے کا خطرہ ہے جنکی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ سول ایوی ایشن ائر بلو کے خلاف سخت کارروائ کر رہا ہے جس میں پہلے مرحلے میں ائر بلو کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں چلنے والی خبروں میں ائربلو کا نام نہیں لیا جا رہا تھا بالکہ “نجی ہوائ کمپنی” بول کر معاملے کو دبایا جا رہا تھا۔ تاہم سی ایل نیوز نے معاملے کی کھوج لگا کر اصل حقائق عوام تک پہنچائے۔