شیخوپورہ (سی ایل نیوز آن لائن) شیخوپورہ میں نواز شریف کی زمین کی بولی لگا دی گئ۔ نیلامی میں کوئ شخص شریک نا ہوا تاہم ایک شخص چوہدری محمد بوٹا نے زمین کی بولی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق چوھدری محمد بوٹا نے نواز شریف کی زمین جوکہ فیروز وٹواں میں واقع ہے، کی بولی ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ لگائ۔ تاہم نیلامی کرنے والی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بولی کی قیمت بارے عدالت کو آگاہ کئیا جائے گا۔ حتمی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ چوھدری محمد بوٹا کا کہنا تھا کہ اگر کوئ نیک کام ہو رہا ہے تو سب کو آگے آنا چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ جب بھی دوبارہ نیلامی ہوگی وہ اس میں حصہ لیں گے۔
370