سی ایل نیوز (دینی معلومات) انسان اپنی زندگی میں بیشتر مواقع پر ایسی تکلیف و پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے کہ ہمت جواب دے جاتی ہے اور نکلنے کی کوئ صورت دکھائ نہیں دیتی۔ تاہم اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ نے ہمیشہ انسانوں کی رہنمائ کی ہے اور اپنی عملی مثالوں سے دکھایا کہ اللہ نےمختلف معاملات میں کیا طرز عمل اختیا کرنے کا حکم دیا ہے۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے: “يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ” (اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔) (جامع ترمذی ،۳۵۲۴)
