شکار پور (سی ایل نیوز آن لائن) شکار پور میں سندھ پولیس کی ناقص بکتر بند گاڑیوں میں کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے گئے پولیس کے جوان ڈاکوؤں کے جدید اسلحے کا سامنا نا کر سکے۔ بکتر بند گاڑی پر جدید اسلحے سے فائرنگ۔ آپریشن کرنے گئے تمام پولیس اہلکار شہید۔ پولیس اہلکار شہادت سے قبل اپنی آخری وڈیو میں اعلیٰ حکام سے اپیل کررہے ہیں کہ خدا را ہماری مدد کے لئے پولیس بھیجیں، ہمارے سب ساتھی شہید ہوچکے ہیں اور ہم بھی مرنے کے قریب ہیں۔ مگر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے پولیس کے اعلیٰ حکام اور سندھ سرکار کے کان پر جوں تک نا رینگی۔
ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری دیکھئے کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد اپنی فتح کا سر عام جشن مناتے رہے اور وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتے رہے جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا مگر بے حس، بے شرم اور بد کردار سندھ سرکار نا جاگی۔ یہانتک کہ ایک مذمتی بیان تک نا آیا۔