420

پولیس افسران نے رشوت لے کر پولیس چوکی بیچ دی

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور میں پولیس افسران نے رشوت لے کر پولیس چوکی ہی بیچ ڈالی۔ واقعے میں ملوث ایس ایچ اور ٹاؤن شپ ابرار شاہ اور ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ کو معطل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ اور ابرار شاہ اور ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ نے ٹاؤن شپ سبزی منڈی میں واقع پولیس چوکی مبینہ رشوت لے کر پرائیوٹ افراد کو بیچ دی۔ واقع کا علم ہونے پر ایس پی سیکورٹی سردار موارہن نے انکوائری کی اور پانچ ماہ بعد انکوائری میں ثابت ہو گیا کہ دونوں پولیس افسران نے ایک ایل ڈی اے افسر اکرم سعید کے ساتھ مل کر چوکی کی زمین کے جعلی کاغذات تیار کئے اور زمین پرائیوٹ افراد کو بیچ کر قبضہ کروا دیا۔

ایس پی سیکورٹٰی کے مطابق دونوں افسران کو آئ جی پنجاب انعام غنی نے معطل کر دیا ہے تاہم انکی نوکری سے برخاستگی کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایچ او ابرار شاہ کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہوا تھا جب وہ تھانے کے باہر بوڑھے افراد کو سہارا دے کر تھانے کے اندر تک لاتا تھا۔ سوشل میڈیا نے ایس ایچ او کو انسانیت کی خدمت کرنے پر بہت سراہا تھا مگر اب اس گھناؤنے کام میں ملوث ہونے پر ابرار شاہ کے سارے دکھاوے کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں