359

راجن پورمیں لادی گینگ کےخلاف آپریشن محض ڈاکوؤں کےخالی ٹھکانےجلانےتک محدود

راجن پور (سی ایل نیوز آن لائن) راجن پور میں پنجاب پولیس کا آپریشن لادی کے خالی کئے ہوئے ٹھکانوں کو جلانے تک محدود۔ پولیس افسران کا دعوٰی ہے کہ اب تک 8 ڈاکو ہلاک کئے جاچکے ہیں جبکہ 12 مغویان کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ تاہم حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔ پولیس ابھی تک اپنے اغوا شدہ 2 اہلکاروں کو رہا نہیں کروا سکی۔ 7 روز سے جاری پولیس آپریشن میں ابھی تک ایک ٹکے کی بھی پیش رفت نہیں ہوئ۔ صرف عوام کا پیسہ اور وسائل لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لئے جھونکے جا رہے ہیں۔ پولیس محض لادی گینگ کی خالی کی گئ پناہ گاہوں کو جلانے تک ہی محدود ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ڈاکو اپنی کین گاہوں سے فرار ہوچکے ہیں جنھیں اب پولیس جلا کر خانہ پوری کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسی سے قبل بھی کچے کے علاقے میں پولیس میڈیا کو دکھانے کے لئے ہوائ فائرنگ کرکے یہ بتاتی رہی کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ تاہم بھانڈا پھوٹنے کے بعد پولیس افسران بغلیں جھانکنے لگے تھے۔ بعد ازاں آرمی نے آپریشن کر کے اس گینگ کو کیفر کردار تک پہنچایا تھا۔ اب ایک بار پھر یہی ڈرامہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں