جہلم (سی ایل نیوز آن لائن) جہلم پولیس کی ناک کے نیچے شادی کی تقریب میں سار عام ممنوعہ بور کے اسلحے سے ہوائ فائرنگ ہوتی رہی۔ پورا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے لرز اٹھا، مگر پولیس نا لرزی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ چوٹالہ کی حدود میں شادی کی تقریب میں بدنام زمانہ گنگسٹرز ملک شیر عرف شیری اور ملک رضوان عرف دانی شادی کی تقریب میں سر عام ہوائ فائرنگ کرتے رہے۔ ممنوعہ بور کے اسلحے سے کئے گئے فائر اتنے شدید تھے کہ پورا علاقہ لرز اٹھا اور آوازیں میلوں دور تک سنئ گئیں، تاہم چند کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھانہ چوٹالہ تک آواز نا پہنچیں۔ پولیس حکام مکمل خاموش ہیں اور کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا۔ اہل علاقہ بھی بولنے سے قاصر ہیں۔
373