402

امریکی کروناویکسین فائزرپاکستان پہنچ گئ۔ پاکستانی حکام لاعلم

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) امریکی کرونا ویکیسن فائزر کی 1 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں، تاہم حکام اس حوالے سے لاعلم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ اس بات کا اعلان یونیسیف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کئیا۔

تاہم حیرت تو تب ہوئ جب این سی او سی کے چیرمین اسد عمر اس حوالے سے مکمل لاعلم دکھائ دئے۔ ڈان نیوز کے مطابق اسد عمر سے جب اس حوالے سے رابطہ کئیا گیا تو انھوں نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

حیرت کی بات تو یہ بھی ہے کہ پاکستان پہلے دعویٰ کرتا رہا کہ فائزر ویکسین ہمارے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتی کیونکہ اس کو رکھنے کےلئے 80- ڈگری درجہ حرارت چاہئے ہوتا ہے جو یہاں ممکن نہیں۔

سوال یہاں یہ بھی اٹھتا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے حوالے سے فیصلہ ساز ادارے کا سربراہ اسد عمر ہی اس معاملے سے لاعلم ہے آخر کیوں؟ سوال یہ بھی ہے کہ اگر ویکسین منگوائ جا رہی تھی تو محض 1 لاکھ خوراکیں کیوں منگوائ گئیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں