541

سہاگ رات کودوران ڈکیتی دلہن کےساتھ اجتماعی زیادتی کی گتھی سلجھ گئ۔ دلہن کاآشنا ہی ملوث نکلا

ملتان (سی ایل نیوز آن لائن) ملتان میں تین روز قبل سہاگ رات میں دوران ڈکیتی دلہن کے ساتھ اجتماعئ زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ دلہن نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر پورا پلان ترتیب دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں دو روز قبل سہاگ رات میں دوران ڈکیتی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقع ہوا تھا جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ تاہم پولیس نے جب تفتیش کا آغاز کئیا تو دلہن کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا کے زیادتی کرنے والا محض ایک ہی شخص تھا جس پر پولیس کو شک گزرا اور دلہن کو بھی شامل تفتیش کئیا گیا تو اس نے سب کچھ اگل دیا۔ دلہن کے مطابق اس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر سارا پلان ترتیب دیا تھا۔ سہاگ رات میں آشنا اپنے چار دوستوں کے ہمراہ دلہا کے گھر آیا اور دلہا پر بھائیوں سمیت تشدد کرکے انھیں ایک کمرے میں بند کر دیا۔ بعد ازاں دلہن کو بھی تشدد کر کے ایک کمرے میں بند کر دیا جہاں اس کے آشنا نے دلہن کی مرضی سے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے تمام افراد جاتے ہوئے کئ تولے سونا اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ میڈیا پر اس وقعے کی گونج کے بعد عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا جس پر پولیس نے خصوصی توجہ سے اس واقعے کو دیکھا تو معاملہ یہ نکلا۔ پولیس نے دلہن کے آشنا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں