لسبیلہ (سی ایل نیوز آن لائن) بلوچستان کے علاقےحب میں واقع پاکستان کے تیسرے بڑے حب ڈیم میں مگرمچھ نکل آیا۔ مگر مچھ نے ڈیم کے کنارے پھرتے ہوئے کتے کو نگل لیا۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا ڈیم کے کنارے پھر رہا ہے کہ پیچھے سے اچانک ایک مگر مچھ آکر کتے کو نگل لیتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے حب ڈیم کو تاحکم ثانی بند کر دیا ہے۔
401