406

میں معافی مانگنے کے لئے تیارہوں۔ حامد میر

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) سئنئر صحافی حامد میر جیو سے فارغ ہونے کے بعد اپنے لہجے میں نرمی لے آئے۔ حامد میر نے کہا کہ اگر حکومت اسد طور پر حملہ کرنے والوں کو گرفتارکر لے تو وہ معافی مانگنے کے لئےتیار ہیں۔ یہ بات انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ تاہم انھوںنے اپنے ٹویٹ میں “وہ” کا لفظ استعمال کئیا جس پر ایک بار پھر تنقید کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کے روز حامد میر نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف انتہائ بیباک اور نازیبا گفتگو کی تھی جس کےبعد انھیں جیو کی میزبانی سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ تاہم قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ حامد میر نے خود کیپیٹل ٹاک پروگرام کی میزبانی چھوڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں