386

کروناویکسین سے انسان مگرمچھ بن سکتاہے۔ نیا انکشاف

برازیل (سی ایل نیوز ویب) برازیل صدر بولسونارو نے کرونا ویکسین کے بارے میں نیا انکشاف کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین سے انسان مگرمچھ بن سکتا ہے۔ یہ عجیب بات انھوں نے امریکی ویکسین فائزر کے بارے میں کہی۔ انکا کہنا تھا کہ فائزر ویکسین انسان میں غیر معمولی تبدیلیاں لا سکتی ہے جس میں کسی انسان کا مگر مچھ بن جانا، عورت کا پرندے پیدا کرنا یا اور کسی قسم کی جینیاتی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ برازیلی صدر کو حال ہی میں کرونا وائرس تشخیص ہوا ہے تاہم انھوں نے کہا ہے کہ وہ کرونا ویکسین نہیں لگوائیں گے جبکہ عوام کے لئے ویکیسینیشن کا عمال تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ فائزر کے بارے میں انکا کہنا تھا “اگر آپ فائزر لگواتے ہیں تو ہم اس کے مضر اثرات سے متعلق کسی قسم کی ذمہ داری نہیں لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں