لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) کاشانہ ویلفئر ہومز میں یتیم لڑکیوں کو جنسی ہراساں کرنے کے سکینڈل میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سابق وزیر سوشل ویلفئر پنجاب اجمل چیمہ پر الزام تھا کہ وہ کاشانہ ہومز میں یتیم لڑکیوں کو جنسی ہراساں کرتے رہے۔ اس سکینڈل کو بینقاب کرنے والی اس وقت کی کاشانہ ہومز کی چئر پرسن افشاں لطیف آج تک ان لڑکیوں کے لئے سڑکوں پر انصاف کی بھیک مانگ رہی ہیں۔ اس دوران متعدد بار انھیں زدو کوب بھی کئیا گیا اور ان کے سرکاری کواٹر کو آگ بھی لگا دی گئ مگر یہ بہادر خاتون ان لاوارث بچیوں کے انصاف کے لئے آج تک ڈٹی ہوئ ہے۔ اب ہراساں کئے جانے والی لڑکیوں میں سے ایک لڑکی کا وڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ انکشاف کر رہی ہے کہ وزیر سوشل ویلفئر پنجاب اجمل چیمہ انھیں اپنے سامنے بٹھا کر انکے ساتھ فحش حرکات کرتا رہا۔ متاثرہ لڑکی نے مزید کیا انکشافات کئے دیکھئے۔
490