413

یہ ویکسین لگوانے والے یورپ داخل نہیں ہوسکتے۔ یورپی یونین نے پابندی عائد کردی

برسلز (سی ایل نیوز ویب) یورپین یونین نے چائنیز ویکسین لگوانے والوں کو یورپ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق یورپین میڈیکل ایجنسے نے چین کی کسی بھی طرح کو ویکسین لگوانے والوں کے لئے لازمی قرنطینہ کی شرط عائد کر دی ہے۔ یورپین یونین کی طرف سے جاری کی گئ ویکسین کی فہرست میں موڈرنا، فائزر، جانسن اینڈ جانسن اورآسٹرازنکا ویکیسینز شامل ہیں۔ یورپین یونین کے مطابق صرف یہ ویکسین لگوانے والے ہی یورپ میں بغیر قرنطینہ کے داخل ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعوری عرب نے بھی انھیں ویکسینز کو قبول کئیا ہے اور کیس بھی طرح کی چائنیز ویکسین کو قبول نہیں کئیا۔ تاہم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد چائنیز ویکسینز لگوا چکی ہے جس پر حکومت نے سعودی حکومت سے مطالبہ کئیا ہے کہ اس ویکسین کو قبول کئیا جائے تاہم پاکستان نے یورپ کے معاملے میں کچھ نہیں کئیا اور مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں