458

فیصل موورزانتظامیہ کی بس ہوسٹس کےساتھ شرمناک حرکت

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) پاکستان کی چند بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیز میں سےایک فصل موورز کی انتظامیہ نے اپنی بس ہوسٹس کے ساتھ شرمناک حرکت کر دی۔ اسلام آباد سے بہاولپور جانے والی فیصل موورز کی بس میں بس ہوسٹس کی سیٹ بھی انتظامیہ نے کسی مسافر کو بیچ دی اور بس ہوسٹس کو 10 گھنٹے کھڑے ہو کر سفر کرنے کا بول دیا۔ مسافروں نے بس انتظامیہ کی اس بے حسی پر شدید احتجاج کئیا تو بس ہوسٹس کو موڑھا رکھ دیا گیا۔ ایک خاتون مسافر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کر دیں۔ خاتون کے مطابق جب انھوں نے موڑھا رکھنے پر بھی احتجاج کئیا تو بس کنڈکٹر نے سب مسافروں سے کہا جو کرنا ہے کر لو یہ ایسے ہی جائے گی۔ تاہم مسافروں نے موٹروے پولیس کو کال کردی جس پر پولیس نے چکری کے قریب بس کو روک کر 5000روپے کا چالان کر دیا مگر بس ہوسٹس کو پھر بھی سیٹ نا ملی۔ مسافروں نے بعد ازاں فیصل موورز کے مالک خواجی فیصل کو بھی تصاویر دکھا کر شکایت کی مگر کوئ کارروائ نا ہوئ۔ تاہم مسافروں نے بالآخر شدید احتجاج کرکے بس ہوسٹس کی سیٹ پر بیٹھے شخص کو اٹھا دیا۔ تاہم انتظامیہ یی جانب سے اس بے حسی پر تمام مسافر شدید غصے کا اظہار کرتے رہے۔ واضح رہے کہ فیصل موورز کی بس ہوسٹس 15000 روپے تنخواہ لیتی ہیں اور ایسی بے عزتی اور بے حسی بھی سہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں