356

سانحہ گھوٹکی۔ فواد چوھدری نےزخموں پرنمک چھڑک دیا

اسلام آباد ( سی ایل نیوز آن لائن) سانحہ گھوٹکی پر فواد چوھدری کے بیان نے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ فواد چوھدری نے اپنے بیان میں کہا کہ سعد رفیق کے گناہ پر اعظم سواتی استعفٰی دے دیں، یہ انتہائ بے تکی بات ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر کیا کرسکتا ہے، وزیر خامیاں اور اس کا حل بتاتا ہے، وزیر کی ہدایت پر عملدرآمد کے بعد حادثہ ہوگا تو وہ ذمہ دار بھی ہوگا۔

نہوں نے سابق وزیر ریلوے کا نام لے کر کہا کہ سعد رفیق کے گناہ پر اعظم سواتی استعفی دے دیں یہ بے تکی بات ہے، پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، یہ  لوگ اتنے سال حکمران رہے، کیا کرتے رہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ مکمل ہوگا تو حادثات میں کمی آئے گی، حادثے کی وجوہات پر اتنی جلدی کوئی بیان نہیں دے سکتا، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں