661

ہسپتال میں لاوارث پڑی یہ لاش کس اہم پاکستانی شخصیت کی ہے؟

لاہور(سی ایل نیوز آن لائن) پاکستان کی ٹاب کاروباری شخصیت اور سہراب سائکل کمپنی کے مالک شیخ محمد اکرم 86 سال کی عمر میں لاوارثوں طرح ایک ہسپتال میں وفات پا گئے۔ جی این این کے مطابق تصویر میں دکھائ دینے والی لاش اسی بدقسمت شخص کی ہے جو اپنوں کی راہ تکتے تکتے بالآخر موت کی آغوش میں چلا گیا۔ ہسپتال زرائع بتاتے ہیں کہ شیخ صاحب آخری وقت تک ہسپتال عملے کی منتیں کرتے رہے کہ انکے خاندان کےکسی فرد کو بلا دیا جائےمگر انکے دوست، اولاد یا کسی خاندانی شخص نے ہسپتال آنا گوارہ نا کئیا۔ شیخ اکرم نے سوگواران میں 3بیویاں اور کئ بچے چھوڑے ہیں۔ شیخ اکرم نے پاکستان کی سب سے بڑی سہراب سائکل کمپنی کی بنیاد 1953 میں رکھی جو اس وقت سائیکل کے ساتھ ساتھ چنگچی رکشے اور دیگر سامان بھی بنا رہی ہے۔ تاہم اتنی بڑی کمپنی کے مالک کی ایسی لاوارث لاش اپنوں کی بے رخی کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں