اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وفاقی وزیر توانائ حماد اظہر نے ملک بھر میں صفر لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ کر دیا۔ اعداو شمار بھی پیش کر دئے۔ حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئ ہے۔ سسٹم میں 1500 میگا واٹ بجلی شامل کردی گئ ہے اور مزید بجلی آج شامل کردی جائے گی۔ تاہم انکا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔
396