اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئ کردی۔ مون سون کا آغاز جون کے آخری ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔ جنوبی وشمالی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئ کی گئ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس ضمن میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔
426