میڈرڈ (سی ایل نیوز آن لائن) دنیاکے مشہور ترین فیشن برانڈ زارا کو فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز کلمات پر دنیا بھر سے شدید رد عمل کا سامنا۔ سپین کے فیشن برانڈ زارا کی ہیڈ ڈیزائنر ونیزا پارلیمان نے ایک فیشن ماڈل قہر ہارشا کو فلسطینیوں کے حق میں بولنے پر نفرت انگیز پیغام بھیج دیا۔ ماڈل نے پیغام سوشل میڈیا پر شئر کردیا جس سے دنیا بھر میں زارا کے خلاف نفرت کا ایک طوفان کھڑا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ ڈیزائنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل اپنے بچوں کو دوسروں پر حملے کرنے نہیں سکھاتا ناہی فوجیوں پر پتھر پھینکنا سکھاتا ہے۔ اسکا مزید کہنا تھا کہ تم مسلمانوں کی حمایت کررہی ہو جبکہ تم خود ایک ماڈل ہو جوکہ مسلمانوں کے نزدیک ایک برا عمل ہے اور اگر تم کسی مسلم ملک میں ہوتی تو اب تک پتھر مار مار کر تمھیں مار دیا جاتا۔
398