385

بجٹ ہنگامے میں حکومت نے چپکے سے واردات ڈال دی۔ رقم منتقلی پرہٹایاگیاٹیکس پھرسےنافذکردیا

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) حکومت نے ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر یوٹرن لیتے ہوئے عوام پر بجلیاں گرا دیں۔ بجٹ ہنگامے کے دوران ہی ایسی واردات ڈال دی کہ عوام کی چیخیں نکل جائیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے آن لائن رقوم کی منتقلی پر ہٹایا گیا ٹیکس پھر سے نافذ کردیا۔ سٹیٹ بنک کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اب سے آن لائن 25 ہزار سے زائد رقم کی منتقلی پر 1۔0 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ اس اچانک افتاد سے عوام کی ایک بڑی تعداد شدید متاثر ہو گی۔ عوام نے اس ٹیکس کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وبا کے دوران سٹیٹ بنک نے آن لائن رقوم منتقلی پر نافذ ٹیکس ختم کردیا تھا تاہم اب یہ پھر سے نافذ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں