لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کی دیورایں تک گر گرئیں اور شیشے ٹوٹ گئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کالعدم لشکر طیبہ کے نظر بند امیر حافظ سعید کی رہائش گاہ کے باہر ہوا ہے۔ ایک عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک موٹر سائکل کافی دیر سے یہاں کھڑی تھی اور قوی امکان ہے دھماکہ خیز مواد اسی میں نصب تھا۔ پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ تاہم ابھی تک اصل حقائق منظر عام پر آنا باقی ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جانبحق جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں جنھیں قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئ جی پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔