381

ماسک پہننے کا کیوں بولا۔ گاہک نے خاتون کیشئرکوگولیاں ماردیں

جارجیا (سی ایل نیوز آن لائن) امریکی ریاست جارجیا میں خاتون کیشئر کو گاہک کو ماسک پہننے کی ہدایت کرنا مہنگا پڑگیا۔ گاہک نے طیش میں آکر خاتون کیشئر کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بگ بئر سپر مارکیٹ کی خاتون کیشئر نے ایک گاہک وکٹر ٹرکر کو بغیر ماسک سپر سٹور میں داخل ہونے سے روکا اور ماسک پہننے کی ہدایت کی۔ وکٹر اس بات پر طیش میں آگیا اور کیشئر پر اندھا دنھند فائرنگ کردی جس سے خاتون موقع پر ہی جانبحق ہوگئ۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ایک ہفتے میں 7 افراد ماسک پہننے کی ہدایت کرنے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتاردئے گئے ہیں۔ کرونا وبا کے باعث 2 سال سے عائد پابندیوں کی وجہ سے لوگ اس وقت ذہنی مریض بن چکے ہیں اور اب ان پابندیوں کو توڑ کر نارمل زندگی کی طرف واپس آنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں