399

مائکروسافٹ نے ونڈوز 11متعارف کروادی۔ اسکی خصوصیات آپ کوبھی حیران کردیں گی

کیلیفورنیا (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) مائکروسافٹ کمپنی نے ونڈوز 11 متعارف کروا دیں۔ اسکی خصوصیات ایسی کہ آپ حیران ہو جائیں گے۔ مائکروسافٹ نے ونڈوز 11 استعمال کرنے والوں کو اندرائڈ ایپس کمپیوٹر میں استعمال کرنے کی سہولت بھی دے دی ہے جو آج سے پہلے ونڈوز میں موجود نہیں تھی۔ یعنی اب آپ اپنا پورے کا پورا موبائل فون کمپیوٹر پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

مائکروسافٹ کمپنی نے ایک بڑا اعلان یہ بھی کئیا ہے کہ ان چھٹیوں میں ونڈوز 10 خود بخود اپ ڈیٹ ہو کر ونڈوز 11 میں تبدیل ہو جائیں گی اور وہ بھی بالکل مفت۔

اسکے علاوہ ونڈوز 11 ایکس باکس کو بھی سپورٹ کرے گی جس سے گیم کھیلنے والے صارفین بہت بڑے پیمانے پر مستفید ہوسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں