اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وفاقی حکومت نے تہلکہ خیز فیصلہ جاری کردیا۔ این سی او سی نے اپنی میٹنگ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے تمام پابندیوں سے آزاد ہیں۔ یکم جولائ سے ویکسین لگوانے والوں کو ریستوران میں انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ ویکسین لگوانے والے ان ڈور شادی تقریبات بھی منعقد کر سکیں گے اسکے علاوہ سینما ہالز میں بھی جاسکیں گے۔ دفاتر میں بھی حاضری سو فیصد کر دی گئ۔ ویکسین لگوانے والے ماسک بھی نہیں پہن سکیں گے۔ کروباری مراکز کے اوقات یکم جولائ سے رات 10 بجے تک کردئےگئے۔ تاہم ثقافتی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔
429