لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) لاہور میں سستی سبزی فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار۔ پاکستان کی انوکھی ایٖف آی آر نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائونڈ اڈا پلاٹ پر واقع سبزی کی دکان کو متعلقہ اے سی نے چیک کئیا اور معمول سے سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کے خلاف پرچہ درج کروا کر گرفتاری کروا دی۔ ایف آئ آر کے مطابق دکاندار95 روپے کلو والی بھنڈی 75 روپے اور 50 روپے کلو والے ٹماٹر 25 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔ عوام نے شدید حیرت کے ساتھ ساتھ غصے کا بھی اظہار کئیا ہے۔
419