373

اسلام آبادمیں اٹلی کےسفارت خانے سے1000ویزاسٹیکرز چوری

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے سے ایک ہزار ویزا سٹیکرز چوری ہو گئے۔ ویزا سٹیکرز شینگن تھے جو یورپی ممالک کے ویزے میں استعمال ہوتے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی روپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے ایف آئ اے کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں اٹلی کے سفارتخانے میں ہونے والی چوری سے متعلق آگاہ کئیا گئا ہے۔ خط کے مطابق سٹیکرز سفارتخانے کے لاکر سے چوری ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شینگن سٹیکرز اگر کسی پاسپورٹ پر لگ جائے تو اس پاسپورٹ کا حامل شخص کسی ایک یورپی ملک کا ویزا لے کر تمام 26 یورپی ممالک میں سفر کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں