اسلام آباد ( سی ایل نیوز آن لائن) وفاقی وزیر توانائ حماد اظہر نے مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے 26 جون سے ہی یہ دعویٰ کررکھا ہے کہ ملک بھر میں صفر لوڈ شیڈنگ ہے۔ حماد اظہر کا یہ عجیب بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پورا ملک شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کررہا ہے۔ یہاں تک کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہے جسے آئیسکو نے تسلیم بھی کئیا ہے مگر حیرت ہے کہ حماد اظہر صاحب کو سب ہرا ہرا دکھ رہا ہے۔
348