411

بچوں کا مقبول ڈرامہ “عینک والا جن” نئے نام کیساتھ لانچ کردیا گیا

کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) 90 کی دہائ میں بچوں کے مقبول ترین ڈرامے عینک والا جن کا سیکوئل نئے انداز اور نئے نام کے ساتھ اسکرین پر واپس آگیا۔ اس بار اس ڈرامے کا نیا نام “ریٹرن آف نستور” رکھا گیا ہے جس میں مرکزی کرادار نستور سمیت زیادہ تر انھیں فنکاروں نے کام کئیا ہے جو 90 کی دہائ مین عینک والا جن میں کام کرچکے ہیں۔ تاہم بہت سے نئے فنکار بھی اس ڈرامے کا حصہ ہیں۔ اس نئے ڈرامے میں جدید ٹکنالوجی کا بھی استعمال کئیا گیا ہے تاکہ اسے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے بچوں کےلئے زیادہ اچھے طریقے سے پیش کئیا جا سکے۔

واضح رہے کہ عنیک والا جن 90 کی دہائ میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والا صدی کا سب سے مقبول بچوں کا ڈرامہ تھا تاہم اسکا نیا سیکوئل پی ٹی وی کی بجائے “سب ٹی وی” پر نشر کئیا جائے گا جوکہ پاکستانی پرائیویٹ چینل ہے۔ ڈرامے کے بارے میں جینیفر نامی خاتون نے اپنی یوٹیوب وڈیو میں بتایا کہ یہ ڈرامہ ایک لمبے عرصے سے تیار تھا مگر کوئ ٹی وی چینل اسے چلانے کو تیار نا تھا۔ بالآخر سب ٹی وی کے سلمان آفتاب نے یہ کام کردکھایا اور کہا کہ 26 سال بعد وہ اس ڈرامے کو دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں۔ اس ڈرامے کو جلد ہی سب ٹی وی پر نشر کردیا جائے گا۔

ڈرامے کا پرومو دیکھئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=s192eAX4qKA&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں