411

موٹاپے سے بچنے کیلئے منہ کولگنےوالا تالا ایجاد

برمنگھم (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے موٹاپے سے بچنے کا انوکھا طریقہ ایجاد کرلیا۔ منہ کو لگنے والا تالہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی یونیورسٹی آگ اوٹاگو کے چند سائنسدانوں نے منہ کو لگنے والا تالہ ایجاد کرلیا ہے جس سے جبڑا ایک حد سے زیادہ نہیں کھل سکے گا اور بڑا نوالہ لینے یا زیادہ کھانے کو روکا جا سکے گا۔ یہ تالہ بنیادی طور پر ایک مقناطیس ہے جو زبردستی جبڑے کو زیادہ کھلنے سے روکے رکھے گا۔

ڈینٹل سلم ڈائٹ کنٹرول کے نام سے جانا جانے والا یہ آلہ اپنے صارفین کو کھانا کھانے کے دوران  صرف دو ملی میٹر تک منہ کھولنے کی اجازت دیتا ہے۔۔ اس آلے کو سات صحت مند البتہ موٹاپے کا شکار خواتین پر ٹسیٹ کیا ۔۔خواتین کے اس گروپ نے جسمانی وزن کا تقریباً 5.1 فیصد یعنی 6.36 کلو گرام وزن کم کیا۔تاہم حصہ لینے والے افراد میں سے ایک نے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی بجائے تمام ٹھوس غذائیں جیسے چاکلیٹ وغیرہ پگھلا کر استعمال کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں