ٹورنٹو (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) کینیڈا میں تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لہر جاری ہے۔ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شدید ترین گرمی سے 233 افراد ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ٹھنڈے ملک کینیڈا میں شدید ترین گرمی جاری ہے اور ہیٹ ویو نے لوگوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ حبس، گھٹن اور شدید گرمی لوگوں کی برداشت سے باہر ہے جس کے باعث 70 سے زائد افراد ہیٹ ویو سے متاثر ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا ایک سبب کینیڈا میں اے سی نا ہونا ہے۔ بیشتر شہر پورا سال سردی کی لپیٹ میں رہتے ہیںجس کے باعث لوگوں نے اے سی نہیں لگوائے ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو اگلے کچھ روز تک جاری رہے گی۔
381