493

پاکستانی ماڈل سوزین خان نےطاقت کےنشےمیں قانون کی دھجیاں اڑادیں۔ سالگرہ پارٹی میں شیرلےآئیں

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) پاکستانی ٹک ٹاکر، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سوزین خان نے طاقت کے نشے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ محترمہ اپنی سالگرہ پارٹی میں شیر لے آئیں۔ اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتی اشرافیہ کی اس پارٹ میں متعدد شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔ پارٹی کو یادگار بنانے کے لئے سوزین خان زندہ شیر اپنے ساتھ لے آئیں اور سر عام قانون کی دھجیاں اڑا کر اپنے طاقتور ہونے کا ثبوت دیا۔ ماڈل انتہائ بے باکی سے میڈیا پر اپنی اس حرکت کی خبر نشر ہونے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شئر کررہی ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انھیں قانون کی رتی بھر بھی پرواہ نہیں۔

جانوروں کے حقوق کی تنظیم “پراجیکٹ سیو اینیمل” نے گزشتہ ہفتے اس وڈیو کے وائرل ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کئیا تھا اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس وڈیو کو شئیر بھی کئیا تھا۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر کو سنگلی ڈالی گئ ہے اور اسے پارٹی میں کھل عام گھمایا جا رہا ہے جس سے دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ شیر مبینہ طور پر نشہ میں بھی دکھ رہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ماڈل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں کیسا لگے گا اگر انکے گلے میں سنگلی ڈال کر انھیں نشا دے دیا جائے؟

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اس حوالے سے سخت ترین قوانین موجود ہیں مگر ماڈل کی طرف سے سر عام قانون کی دھجیاں اڑانے پر ابھی تک حکومتی اداروں کی خاموشی بتا رہی ہے کہ قانون صرف کمزور عوام کے کیلئیے جبکہ طاقتور قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں