353

گھربتایاتوگولی ماردیں گے۔ لاہورمیں پولیس کی محنت کش بچے سے پیسے چھیننے کے بعد دھمکیاں، وڈیووائرل

لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) لاہور صدر کے علاقے ویلنشیاں ٹاؤن میں گشت پر مامور پولیس کی کمسن بچے سے پیسے چھیننے کے بعد گولی مارنے کی دھمکیاں۔ شہری نے پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین پولیس اہلکار جن کے نام محمد رفیق، خرم اور حارث ہیں، ایک کمسن محنت کش بچے سے پیسے چھیننے کے بعد فرار ہورہے تھے کہ شہری نے اپنی گاڑی آگے لگا کر روک لیا۔شہری کے مطابق پولیس اہلکار بچے کو دھمکیاں دے رہے تھے کہ اگر گھر بتایا تو گولی مار دیں گے۔ وڈیو میں شہری پولیس اہلکاروں کا ضمیر جھنجوڑنے کی کوشش کررہا ہے اور انھیں شرم دلا رہا ہے جبکہ پولیس اہلکار خاموشی سے مجرم بن کرکھڑے ہیں۔ ڈی آئ جی آپریشنز لاہور نے واقع کی انکوائری میں اہلکاروں کو مجرم ثابت ہونے پر معطل کرکے مزید کارروائ کا حکم جاری کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں