لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) فیس بک کی منافقانہ پالیسی ایک بار پھر عیاں ہو گئ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو کشمیر کے حق میں پوسٹ لگانا مہنگا پڑگیا۔ فیس بنک نے خواجہ سعد رفیق کا اکاؤنٹ 30 دن کیلئے بلاک کر دیا۔ خواجہ سعد رفیق کے سوشل میڈیا ایڈوائزر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بتایا کہ کشمیر کے بیٹے برہان وانی کے حق میں پوسٹ لگانے پر فیس بک انتظامیہ نے خواجہ سعد رفیق کا اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے۔
