450

کمرہ عدالت میں مارپیٹ کرنے پروزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی پرپرچہ درج

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی آئے دن اپنی جذباتی حرکتوں کے باعث میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ مگر اب تو انھوں نے عدالت میں ہی مارپیٹ شروع کردی۔ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں درج ایف آئ آر کے مطابق حسان نیازی نے سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی اہلیہ اور دیگر سائلین سمیت مدعیان کے وکیل کو کمرہ عدالت میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں قتل کی دھمکیاں دیتا ہوا کمرہ عدالت سے چلا گیا۔

تاہم حسان نیازی نے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروائ جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں حسان نیازی کا کہنا تھا کہ مجھ پر مقدمہ اس لیے کیا گیا تاکہ میں توہین رسالت کے کیس سے پیچھے ہٹ جاؤں، توہین رسالت کے ساتھ ایک خاتون کی برہنہ تصاویر وائرل کرنے کا کیس ہے اور دعویٰ کیا کہ ملزم شاہزوار نے اپنی بیوی کی برہنہ تصاویر بھی وائرل کیں۔

خیال رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں مبینہ طور پر وکلا نے ہنگامہ آرائی کر کے ہسپتال کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ کی تھی جس کے باعث طبی امداد نہ ملنے سے 3 مریض جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس بھی لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں