411

پٹرول کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلندترین سطح پرآگئ

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں تاریخ کا بدترین اظافہ کرکے پٹرول کو پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح تک مہنگا کر دیا۔ اس وقت پٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 118 روپے فی لٹر ہے جوکہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔ عوام بلبلا رہے ہیں مگر حکومتی بے حس مشیر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔

اس سے قبل اگست 2019 میں پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی جو کہ 117 روپے فی لٹر تھی۔ تاہم اب گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں اور پٹرول کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح تک آچکی ہے جبکہ فی کس آمدنی ابھی تک 50 سال پہلے مہنگائ کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں